ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اے پی ایم سی مارکیٹ میں کوڑا کرکٹ کا ڈھیر، بدبو سے عوام پریشان

اے پی ایم سی مارکیٹ میں کوڑا کرکٹ کا ڈھیر، بدبو سے عوام پریشان

Fri, 29 Jul 2016 00:15:04  SO Admin   S.O. News Service

چنتامنی:28 /جولائی(محمد اسلم؍ایس او نیوز)تجارتی مرکز شہر چنتامنی کے چیلور روڈ میں آنے والے اے پی ایم سی مارکیٹ میں پچھلے کئی دنوں سے جگہ جگہ کوڑا کرکٹ پڑا ہوا ہے۔اس سے برہم مارکیٹ کے کسان اورمارکٹ کے لوگوں نے مارکیٹ کا گھیراؤ کرتے ہوئے احتجاج کیا احتجاجیوں سے خطاب کرتے ہوئے ٹماٹر غوث پاشاہ نے کہا کہ مارکیٹ میں جگہ جگہ پر کچروں کا ڈھیرا پڑا ہوا ہے کئی مرتبہ منسپلٹی اور اے پی ایم سی کے افسران کو شکایت کی جاچکی ہے، اس کے باوجود مارکیٹ میں پاکی صفائی نہیں ہورہی ہے حال ہی میں ہوئی بارش سے مارکیٹ کے ساری سڑکیں خستہ حال ہوگئیں ہیں اس سے مارکیٹ میں آنے کے لئے بیوپاریوں اور کسانوں کو بہت ہی پریشانی ہورہی ہے۔مارکیٹ میں راہگیروں کو قدم رکھنے تک نہیں ہورہا ہے پوری مارکٹ میں ایسی بدبو پھیلی ہے کہ لوگوں کےبیمار ہونے کا خدشہ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مارکیٹ میں جگہ جگہ کچروں کا ڈھیرحد سے زیادہ ہونے سے مچھربھی کافی تعداد میں پیدا ہورہے ہیں جس سے ڈینگواور ملیریا جیسی وبائی بیماریاں پھیلنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے ایسے میں بارش ہونے کے سبب بیوپاری لوگوں کو بھی مارکٹ میں چلنے پھرنے نہیں ہورہا ہے تو عوام کیسے اس مارکٹ میں قدم رکھ سکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس مارکیٹ کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ حال ہی میں نیا مارکیٹ بنایا گیا ہے مگر اُس مارکیٹ میں بھی جگہ جگہ سڑیں ہوئے ٹماٹر نظر آتے ہیں جس کی بدبو سے مارکیٹ کے اندر کچھ لمحہ کیلئے بھی رُکنا ممکن نہیں ہے۔

احتجاج کرتے ہوئے کسانوں نے بھی کہا کہ اے پی ایم سی مارکیٹ کی ترقی کیلئے کئی مرتبہ فنڈ منظور کیاجاچکا ہے لیکن برسوں سے مارکیٹ جوں کی توں ہے اور کوئی ترقی نہیں ہورہی ہے۔ مظاہرین نے بتایا کہ چنتامنی ٹاون بھر میں منسپلٹی کی جانب سے سوچھ بھارت ابھیان مہم چلائی گئی تھی، لیکن آج تک یہاں کی اے پی ایم سی مارکیٹ میں اس طرح کی کوئی صفائی مہم نہیں چلائی گئی۔ مظاہرین نے تعلقہ انتظامیہ کو متنبہ کیا ہے کہ اگر فوراََ اے پی ایم سی مارکیٹ میں صفائی کی طرف دھیان نہیں دیا گیا اور خستہ حال راستوں کو درست نہیں کیا گیا تو چیلور روڈ سڑک کو بند کرکے زبردست احتجاج کیاجائے گا۔


Share: